Jobs,Education, Admission, Result, Datesheet, Roll No.Slip, Entry Test, PC Softwares, Pictures, Beauty Tips, Entertainment, Games

News Updates

NTS EDUCATORS TENTATIVE LISTS Click Here..... PU M.A/M.Sc Part-II Annual Examination, 2017 Start from 09-06-2017 and Part-I Start 06-07-2017click here

این ٹی ایس پاس کرنے بعد ایجوکیٹرز کی درخواستوں پہ اپلائی کرنے کا طریقہ اور پرانے اشہتارات کے مطابق ہدایات





 نوٹ : این ٹی ایس (ای ایس ای) کا این ٹی ایس کی سائیٹ پہ آفیشل رزلٹ جاری ہوگیا تھا۔ اب ہر ضلع کے ترمیمی ایجوکیٹر کے اشتہار آرہے ہیں۔ کچھ اضلا ع کے ایجوکیٹرز ( ای ایس ای-سائنس،میتھ) کا ترمیمی اشتہار آچکا ہے اور کچھ اضلاع کا بعد میں ترمیمی اشتہار آجائے گا۔ امید ہے دو ہفتوں تک انکے رزلٹ کارڈز بھی آجائیں گے۔ 
11۔ایجوکٹر بھرتی پہ اپلائی کرنے کے لئے ایک کیٹگری کے لئے صرف ایک فارم استعمال کریں۔فارم کے پہہلے صفحے پرذاتی معلومات اور اپنے تعلیمی کوائف درج کریں اور اسی فارم کے دوسرے صفحے پراپنی ترجیحات میں سکولز کے نام کو درج کریں۔ (یاد رکھیں ایک کیٹگری کے لئے صرف ایک فارم استعمال کریں مثال کے طور پہ ای ایس ای آرٹس کے لئے صر ف ایک فارم استعمال ہوگا)فارم اپنے ضلع کے ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈی ای او کے دفاتر سے حاصل کریں۔
2۔ہر فارم کے ساتھ (بتیس اے چا لان فارم) اس ہیڈ نگ 1000روپے کے ساتھ سٹیٹ بینک یا نیشنل بنک میں جمع کرایں۔
Provincial Account No: 1 (Non Food) C-Non Tax Revenuee 
Co 2-Receipts from Civil Administration & Other Functionss 
Co 28-Social Application for Educators Services, C-028188 
Education-Other-Feee 
33،ان بھرتیوں پہ میرٹ سکول وائز بنے گا۔ہر امیدوار نےفارم پہ جن سکولز کے نام لکھے ہوں گے ۔انہی سکولز میں اسکی ترجیحات کے مطابق بھرتی کر دیاجائے گا۔کا فی ممبرزیہ سوالا ت پوچھ رہے ہیں کہ وہ کیا دوسری یونین میں اپلائی کرسکتے ہیں ۔اس کا جواب جی ہاں ہے۔اپنے ولیج اور یونین ہونے کی صورت میں 12مارکس،آپکی یونین ہو مگر ولیج نہ ہو تو 8 ماکس ملیں گے۔دوسری یونین میں اپلائی کرنے کی صورت میں12مارکس نہیں ملیں گے اور دوسری تحصیل میں اپلائی کرنے کی صورت میں بھی امیدوار کو یونین کے مارکس12 نہیں ملیں گے۔2009تک تحصیل کے مارکس ہوتے تھے اب اس پالیسی میں نہیں ہیں۔یاد رہے آپ ضلع کے کسی بھی سکول میں اپلائی کر سکتے ہیں۔محمدرمضان چھینہ منکیرہ ضلع بھکر
44پہلے ایجو کیٹرزامیدوران ایک جیسے سکیل اور پوسٹ پہ اپلائی نہیں کر سکتے ۔ایسا کرنے کے لئے درخواست دینے سے پہلے استعفٰی دینا ہوگا۔البتہ ہائیر پوسٹ پہ اپلائی کیا جاسکتاہے اس کے لئے گورنمنٹ ملازمین کو (این او سی ) لینا ہوگا۔
یاد رہے کہ استعفٰی ایک ماہ پہلے لیا جائے گا اور ایک ماہ کی تنخواہ بھی ساتھ جمع کرانا ہوگی۔
55۔خواتین امیدوار اپنے یا خاوند کے ڈومیسائل پہ اپلائی کر سکتی ہیں۔خاوند کے ڈومیسائل پہ اپلائی کرنے کی صورت میں درخواست کے ہمراہ خاوند کا ڈومیسائل اور نکا ح نامہ کی تصدیق شدہ نقل لف کرنا لازمی ہوگا۔
6۔ رول177ائے کے تحت حاضر سروس ٹیچر سن کو مارکس نہیں ملیں گے بلکہ ان ٹیچروں کے بچوں کو نمبر ملیں گے جن کے والدین یا تو دوران سروس فوت ہو گئے ہیں یا پھر جنہوں نے میڈیکل پر ریٹائرمنٹ لی ہو۔اک اور بات یا د رہے کہ جو رول 17ائے کے تحت ایک بار والد صاحب یا والدہ صاحبہ کے بنیا د پر گورنمنٹ کے کسی بھی ادارے میں انکا کوئی بیٹا یا بیٹی اسکے مارکس لے چکا ہے تو دوبارہ اسکے بھائی یا بہن کو اسکے مارکس نہیں ملیں گے۔رول 17ائے کے لئے متعلقہ اتھارٹی سے سروس سرٹفکیٹ بنوا کر اسکی نقل ساتھ لگانا ہوگی۔مزید شٹام پیپر پر بیان حلفی دینا ہوگا کہ اسکی مراعات پہلے سے حاصل نہ کی ہیں۔
77۔معزور افراد کو بھی معذوری کے ثبوت کے لئے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کو شامل کرنا ہوگا۔۔محمدرمضان چھینہ منکیرہ ضلع بھکر
8۔ایک فارم پہ آپ جتنے سکولز لکھنے چاہیئں لکھ سکتے ہیں۔
99۔کنٹرولر بورڈ یا یونیورسٹی سے جاری کردہ رزلٹ کارڈ جس پر مضمون وار حاصل کردہ نمبر اور کل نمبر درج ہوں لف کرنا لازمی ہے ۔اگر آپ کی ڈگری میں حاصل کردہ اور کل نمبر نہیں ہیں تومتعلقہ بورڈیا یونیورسٹی سے مضامین کے مارکس شیٹ بنوا لیں۔اگر آپ کے پاس کسی لیول کے رزلٹ کارڈز ہیں مگر ڈگری نہ ہے تو آپ درخواست دینے کے اہل ہیں۔بہترہے کہ جلد از جلد ڈگری متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی سے ڈگر ی لے لیں۔امید وران کے تعلیمی قابلیت اور دیگر کوائف درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تک جاری شدہ ہونے چاہئیں ۔بعد میں جاری ہونے والے ڈاکو مینٹس قابل قبول نہ ہوں گے۔اک بات یا د رہے کہ آپکی ڈگریز 21نومبر2016 سے پہلے کی جاری شدہ ہونی چاہیے بعد والی ریجیکٹ تصورہونگی۔(یہ بات اخبارا ت کے ایجوکیٹرز کے اشہتارات میں تھی۔ابھی اس کے بارے میں کوئی نئی ہدایت جاری نہیں ہوئی)۔
100۔درخواست دینے کے لئے اگر این ٹی ایس رزلٹ نہیں آیا تو آپ سائیٹ سے بھی رزلٹ ڈائون لوڈ کرکے لگاسکتے ہیں۔
11۔کم سے کم عمر 20سال اور زیادہ سے زیادہ عمر 300سال ہے ۔فریش امیدوران میل حضرات 35سال اور فی میل 38سال کی عمبر تک اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔ملازمت والے امیدوران کی عمرسے انکی سروس کی عمر نفی کرکے باقی 30سال تک اہل ہیں۔اور معذورافراد 40سال کی عمر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔
12۔جن امیدوران کا بی ایڈ ،ایم ایڈ یا ایم ائے ایجوکیشن نہیں ہے وہ بھرتی ہونے کے بعد 55 سال کے عرصے بعد پروفشنل ڈگری کی تکمیل کر سکتے ہیں ۔5سال کے عرصہ کے دوران پروفیشنل ڈگری کی تکمیل نہ کرنے کی صورت میں کنٹریکٹ ختم کیا جاسکتاہے۔محمدرمضان چھینہ منکیرہ ضلع بھکر
133۔ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں معہ تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی مصدقہ نقول ۔اصل چالا ن فارم،پوسٹ وائز این ٹی ایس کے رزلٹ کارڈز،شناختی کارڈاورڈومیسائل کی کاپی،پاسپورٹ سائز تصاویر،نکاح نامہ کی نقل (شادی شدہ خواتین کے لئے )،رول 17ائےوالے امیدوار کے لئے (سابقہ ملازم کا سرٹیفکیٹ اور شٹام پیپر)،معزورافرا د کے لیے معذوری کا سرٹیفیکیٹ وغیرہ (ہر ضلع کے اشتہار میں دیے گئے شیڈول کی آخری تاریخ کے مطابق) تمام میل ای ایس ای بی پی ایس 9 کے لئے ڈی ای او میل کے دفتر اور تمام فی میل ای ایس ای بی پی ایس 9 کے لئے ڈی ای اوفی میل کے دفتر میں درخواست جمع کرائیں گے ۔ محمدرمضان چھینہ منکیرہ ضلع بھکر
144۔کافی ممبرز یہ بات پوچھ رہے ہیں کہ ایجوکیٹر فارم پہ ڈی سینڈنگ آرڈرسکولز کو کیسے لکھنا ہے۔یہ فارم پہ ڈی سینڈنگ کا
 چکرکلرک حضرات کی آسانی کے لئے کیا گیا ہے کیونکہ اس بار جس سکول پہ جتنے امیدواروں نے ا پلائی کیا ہوگا۔سب کے نام اورمیرٹ مارکس سکول کی فہرست میں شامل کئے جائیں گے ۔مگر اس میں بھی کچھڑی اچھی طرح پکنی ہے۔ڈی سینڈنگ آرڈر کا مطلب تو یہ ہے کہ گنتی الٹی گنی جائے مثا ل کے طور پر اگر 36سکول درج کرنے ہیں تو انکی ترتیب سیریل کے مطابق 98۔۔99۔۔100ایسی ہو مگر کچھ ممبرزسیریل3،2،1کی ترتیب سے بھی لکھ رہے ہیں۔اورکچھ ممبرز اپنی مرضی کے سیرل نمبر سکول کی چایس کے مطابق درج کررہے ہیں۔فارم کو سیدھی یا الٹی ترتیب سے درج کردیں تاکہ کلرک صاحبان کو سکولوں میں ہرامیدوار کے میرٹ مارکس شامل کرنے میں آسانی ہو۔ باقی ایک بات یا د رکھیں کہ سکولوں کی چائس انٹرویو کے وقت لی جائے گی۔شکریہ ! محمدرمضان چھینہ منکیرہ ضلع بھکر
15۔یونین سرٹیفیکیٹ ہر ضلع میں درخواست کے ساتھ لگانا ضروری نہیں ہے۔ یونین سرٹیفیکیٹ  وہ امیدوران درخواست کے
سا تھ لگائیں گے جن کی یونین میں ایجوکیٹرز کی آسامیاں ہونگی۔امیدوران دوسری یونین میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔
166۔ایسے امیدوار جن کی درخواستیں پہلے سے جمع ہیں ۔انکو اب دوبارہ درخواستیں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
17۔ای ایس ای کی سیٹوں پہ اپلائی کرنے کی تعلیمی قابلیت اشتہارات کے مطابق یہ تھی۔
 اف)ایم ۔اے /ایم ایس سی/بی ایس سی /بی ۔اے/بی اے (آنر)/بی ایس سی (آنر)/ بی بی اے /ایم سی ایس/بی سی ایس/ایم ایس سی (آئی ٹی ) /ایم آئی ٹی /ایل ایل بی/ایم کام/بی کام/ایم بی اے/بی ایس (آنر) /اے ڈی ای/ایم بی آئی ٹی /بی بی آئی ٹی )/بی ایس ٹی ایس 4 سالہ /ماسٹر ڈگری /بیچلر ڈگری /ڈی وی ایم / اینیمل ہسبنڈری/ڈاکٹر آف فارمیسی /گریجو ایشن ان انجینئرنگ /ٹیکنالوجی /ایگریکلچرل/نرسنگ / کسی مضمون کا کامرس/ٹریڈ ٹیکنالوجی ( اس کے بعد "یا " کا لفظ استعمال ہواہے))
 (ب) ماسٹر ڈگری /بیچلر ڈگری /بیچلرآنر ڈگری/ اے ڈی اے کے بعد اور کا لفظ آیا ہے اور میں انٹر میڈیٹ (فزکس،کیمسٹری ، بیالوجی ،ریاضی ، سٹیٹ اور کمپیوٹر سائنس میں سے دو مضمون بھی شامل ہوں ۔ ( اس کے بعد "یا " کا لفظ استعمال ہواہے)
 (ج)ایم ایس آیڈ / بی ایس ایڈ میں سے کیمسٹری ،زالوجی ، باٹنی ،فزکس،میتھ ،میتھ (اے کورس) اورمیتھ( بی کورس) میں کم از کم دو مضا مین شامل ہوں۔
 نوٹ : ( جو کچھ پالیسی میں تھا وہی بیان کیا ہے۔اب دیکھیں ای ایس ای سائنس –میتھ کے لیے کیا شرائط آتی ہیں)
 نوٹ:تین قسم کی تعلیمی قابلیت والے لوگ اہل ہیں۔یعنی (الف) والی تعلیمی قابلیت ہو یا (ب) والی تعلیمی قابلیت ہو یا (ج) والی تعلیمی قا بلیت ہو۔ (الف ) والی تعلیمی قابلیت بی۔اے آرٹس جن کی ایف ۔اے بھی آرٹس کی ہے ۔شامل ہیں۔ (ب) والی تعلیمی قابلیت بی۔اے کے بعد ایف ۔اے/ ایف سی میں دومضامین والے بھی اپلائی کر سکیں گے۔(ج) تعلیمی قابلیت والے بھی جن کی متعلقہ تعلیم ہوگی ۔وہ بھی اپلائی کر سکیں گے۔
 باقی پوسٹ کو اپڈیٹ کررہاہوں ۔پیارے ممبرز آپ ایجوکیٹر کی بھرتی کے متعلق یا ایجوکیشن کے کسی مسئلے کے متعلق اسی پوسٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔ ۔

About Daily New Clips

Jobs,Education, Admission, Result, Datesheet, Roll No.Slip, Entry Test, PC Softwares, Pictures, Beauty Tips, Entertainment, Games

0 comments:

Post a Comment

Share This

Follow by Email This Website